ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورومیں جانوروں سے بھرا کنٹینر پکڑا گیا، بغیر کاغذات جانوروں کی نقل و حمل کا الزام؛ جانوروں کو گؤ شالہ میں ٹھکانہ نہ ملنے پراُٹھے سوالات

منگلورومیں جانوروں سے بھرا کنٹینر پکڑا گیا، بغیر کاغذات جانوروں کی نقل و حمل کا الزام؛ جانوروں کو گؤ شالہ میں ٹھکانہ نہ ملنے پراُٹھے سوالات

Thu, 20 Dec 2018 18:58:39    S.O. News Service

منگلورو20دسمبر (ایس او نیوز) ایک بڑے کنٹینر میں مبینہ طور پر ذبیحہ خانے کے لئے سپلائی کیے جانے والے جانوروں کو منگلورو پولیس نے اس وجہ سے روک لیا کہ جانور ٹرانسپورٹ کرنے سے متعلق دستاویزات موجود نہیں تھے۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کنٹینر میں 24 بیل اور 7 بھینسیں  تھیں، جسے پولس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

اطلاع کے مطابق جب ان جانوروں کو عبوری طور پر گؤ شالاؤں میں بھیجنے کی کوشش کی گئی تو بجرنگ دل، وی ایچ پی جیسی ہندوتوا وادی تنظیموں کے ذریعے گؤ شالہ والوں نے حکومت سے فنڈ نہ ملنے کا بہانہ کرتے ہوئے جانوروں کو وہاں داخلہ دینے سے انکار کردیا۔

معلوم ہوا ہے کہ اس الجھن سے پریشان پولیس والوں نے بالآخر ایک سماجی کارکن پرکاش شیٹی سے رابطہ قائم کیااور ضبط کیے گئے جانوروں کو چارہ اور پانی کی فراہمی کے ساتھ مناسب مقام پر رکھنے کا بندوبست کروادیا۔گؤ کشی کے نام پرہمیشہ ہنگامہ آرائی کرنے والے سنگھ پریوار کے گؤشالہ والوں نے قصائی خانے میں جانے والے جانوروں کو پکڑ لیا مگر ان کی حفاظت کے لئے خود ہندو تنظیموں کا انکار کرنا عوام کے اندر بہت ہی زیادہ ناراضی کا سبب بنا ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے دنوں ضلع انچارج وزیر یو ٹی قادر کی جانب سے منگلورو کے قصائی خانے کو جدید انداز میں چلانے کے لئے 15کروڑ کا منصوبہ منظور کروانے پر سنگھ پریوار والوں نے آسمان سر پر اٹھالیاتھا۔اور وزیر موصو ف پر الزام لگایا تھا کہ گؤ شالاؤں کو فنڈ نہ دیتے ہوئے قصائی خانوں کو کروڑوں روپوں کا فنڈ جاری کیا جارہا ہے۔ اس کے بعد ضلع انچارج وزیر نے وشواہندوپریشد کے تحت چلنے والے پجیرو گؤ شالہ کو 12لاکھ روپے اور منگلورو کے دیگر گؤ شالاؤں کو 25لاکھ روپوں کا فنڈ جاری کیاتھا۔اس کے باوجود فنڈ نہ ملنے کا بہانہ کرتے ہوئے پولیس کے ذریعے ضبط شدہ جانوروں کو گؤ شالاؤں میں رکھنے کی اجازت نہ دینا ان تنظیموں کی دوغلی پالیسی کا کھلا ہوا ثبوت ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پجیرو میں وی ایچ پی کا جو گؤ شالا ہے اسے سرکار کی طرف سے گائے کی حفاظت اور گؤ پالن کے مقصد سے 10ایکڑ زمین بھی فراہم کی گئی ہے۔


Share: